فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے  مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز نے  اسلام آباد میں جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:مالدیپ: نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا بھارتی فوج کو ملک سے نکال باہر کرنے کا عندیہ

اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے راستوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعمیری روابط کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔

مالدیپ کے صدر کی جانب سے پاکستانی فوج کی تعریف

اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستانی مسلح افواج کی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

مزید پڑھیں:برازیلی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

انہوں نے خطے میں قیامِ امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور گراں قدر خدمات کو بھی سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد پرانی یادیں مختلف انداز میں کیوں بیان کرتے ہیں؟ جانیے حیران کن وجہ

لاہور میں غیر ملکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کا ہنگامہ، مسافروں کو چونچیں مارنے لگا

نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کا فیصلہ، الیکٹرک اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں ردوبدل کی تجویز

107 سالہ خاتون نے طویل اور خوشگوار زندگی کا راز بتا دیا، ناشتے میں کیا کھاتی ہیں؟

ویڈیو

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے کے واقعے کے وقت کیا ہوا؟

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟

حوثی باغیوں کا فتنہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرہ