لوئر کوہستان، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس سے 6افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بدقسمت گاڑی بشام سے کولئ پالس جا رہی تھی کہ راستے میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں، زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوراٹر اسپتال پٹن منتقل کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور خاتون بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور، فضل محمد سکنہ قلاع، جمشید سکنہ میدان، مولانا ادریس سکنہ پروداٹ سے ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے