سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائشگاہ پر چوری، 2 ملزمان تحویل میں

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ڈھوک امب میں واقع رہائش گاہ پر چوری کی واردات کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، متنِ مقدمہ کے مطابق مدعی جب سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچا تو وہاں ملازم علی اکبر موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سوشل میڈیا ٹرائلز ناقابلِ قبول‘، راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پر ردِعمل

ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملازم گزشتہ رات سے وہاں موجود نہیں ہے۔

مقدمے کے مطابق رہائش گاہ کے کمروں کی جانچ پڑتال کے دوران 3 ایئر کنڈیشنرز، 2 دروازے، 3 کھڑکیاں، گھاس کاٹنے والی مشین اور قالین غائب پائے گئے۔

اس کے علاوہ گھر سے 3 پنکھے، آرائشی اشیا، کراکری اور دیگر سامان بھی چوری ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

متنِ مقدمہ میں ایک اور گھریلو ملازم محمد زادہ سے بھی پوچھ گچھ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم تاحال ان کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

تھانہ جاتلی کی تفتیشی ٹیم سمیت پولیس افسران ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

فرانس: طلبا نے حکومتی تجاویز مسترد کردیں، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں