مائیک ہیسن کے والد کی شلوار قمیض پہنے قذافی اسٹیڈیم آمد، ہیڈ کوچ نے تصویر شیئر کرکے کیا پیغام دیا؟

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں وہ روایتی پاکستانی لباس شلوار قمیض میں دکھائی دیے۔

چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان آنے والے مائیک ہیسن کے والد کرکٹ کے شوقین ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے لطف اٹھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike)

پاکستان کی یادگار فتح کے بعد مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور اس یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میچ سے پہلے اسٹیڈیم چھوڑنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی‘، شاداب کی تاریخی سنچری پر سوشل میڈیا پر دھوم

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور پاکستان کی یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟