ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کو سرد، بعض مقامات پر بارش اور آندھی کا امکان

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات  کی جانب سے 26 اکتوبر 2026 کے لیے ملک بھر کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں اور پہاڑی مقامات پر رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، مری، گلیات اور مضافاتی علاقوں میں رات کے وقت موسم سرد اور خنک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت سردی محسوس کی جائے گی۔ چترال اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔ بلوچستان میں بھی موسم عموماً خشک رہے گا، تاہم صوبے کے شمالی اضلاع میں رات کے وقت سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان کے چند مقامات پر جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں