پاکستان میں سائبر حملوں کا ہائی الرٹ: ونڈوز پر وٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے وٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے ہونے والے سائبر حملوں کے شدید خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ اور حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں سرکاری حکام اور حساس معلومات سے منسلک افراد کے لیے خطرے کی شدت کو ‘ہائی’ (High) قرار دیا گیا ہے۔

حملوں کا طریقہ کار اور خطرات

سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق، حملہ آور سرکاری حکام اور محکموں کی جعلی شناخت (نقالی) اختیار کر کے وٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ اور ای میل کے ذریعے ٹارگٹڈ فشنگ اور نقصان دہ میلویئر فائلیں بھیج رہے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے نام پر بھیجی جانے والی فائلیں ونڈوز سسٹم کو متاثر کر رہی ہیں۔

سسٹم متاثر ہونے کی صورت میں ہیکرز کو کمپیوٹر کا ریموٹ کنٹرول حاصل ہونے، پاس ورڈ اور حساس ڈیٹا چوری ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

سائبر حملہ آور وٹس ایپ ویب سیشن ہائی جیک کر کے اسی نمبر سے دیگر افراد کے ساتھ جعلسازی کر سکتے ہیں۔

خطرے کی نشانیاں

ایڈوائزری میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی جانے پہچانے نمبر سے آنے والا غیر متوقع پیغام یا فائل ٹارگٹڈ سائبر حملے کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ کی Linked Devices کی فہرست میں کسی نامعلوم ڈیوائس کا نظر آنا بھی سیکیورٹی میں رخنہ پڑنے کی واضح نشانی ہے۔

حفاظتی تدابیر اور سفارشات

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے حساس معلومات رکھنے والے تمام افسران اور صارفین کو درج ذیل احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کی ہے:

حساس معلومات رکھنے والے افسران ونڈوز کمپیوٹرز پر وٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کا استعمال نہ کریں اور وٹس ایپ فائلز کو سرکاری ونڈوز سسٹمز پر منتقل کرنے سے گریز کریں۔

وٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر تمام مشکوک ویب سیشنز کو فوری طور پر لاگ آؤٹ (Log Out) کریں۔

کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک، فائل یا پیغام کو کھولنے سے پہلے اس کی آزادانہ تصدیق کریں۔

اپنا پاس ورڈ، ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) یا کوئی بھی تصدیقی کوڈ کسی سے شیئر نہ کریں۔

تمام وٹس ایپ اکاؤنٹس اور دیگر سروسز پر دوہری تصدیق (Two-Step Verification) کو فوری فعال کریں۔

اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم، ویب براؤزرز اور سافٹ ویئرز کو فوری اپ ڈیٹ رکھیں۔

سائبر حملے کا شکار ہونے کی صورت میں لائحہ عمل

اگر کسی ڈیوائس یا اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کا شبہ ہو تو متاثرہ ڈیوائس کو فوراً انٹرنیٹ اور لوکل نیٹ ورک سے الگ (Disconnect) کر دیں۔ مزید برآں، مشکوک پیغامات اور لاگز کو ثبوت کے طور پر محفوظ رکھیں اور فائل کو دوبارہ کھولنے کی کوشش نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں