27 اکتوبر کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، امیر مقام

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام کا حکومت سازی کا دعویٰ

امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کشمیری اور پاکستانی کے زندہ رہنے تک کشمیریوں کی حمایت کا عزم برقرار رہے گا۔ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

امیر مقام نے کہا کہ شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں قید ہیں، تاہم بھارتی قوانین اور سزائیں کشمیریوں کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق 57 مسلم ممالک نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے 17 مطالبات پر مکمل عملدرآمد ہوچکا، امیر مقام نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کے دعوؤں کے برعکس کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، مظفرآباد اور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں