ٹرمپ کے اسٹیج پر گلوکاروں کی موجودگی میں نکی مناج کے جسم سے متعلق متنازع بیان کی تفصیل سامنے آگئی

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی مڈ ٹرم انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ریاست مشی گن کے پورٹ ہوران نامی علاقے میں منعقدہ ریپبلکنز کی ایک بڑی ریلی اس وقت شدید بحث کا مرکز بن گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیج پر موجود نامور گلوکارہ و رَیپر نکی مناج کی جسمانی ساخت اور ظاہری خوبصورتی پر انتہائی غیر محتاط اور صریح الفاظ کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ مائیک روجرز اور دیگر ریپبلکن امیدواروں کے لیے ووٹ مانگنے مشی گن پہنچے تھے۔ خطاب کے دوران ٹرمپ اوہائیو کے سینیٹر جون ہسٹڈ کے جسمانی خدوخال اور ایتھلیٹک ساخت کی تعریف کر رہے تھے۔ اسی گفتگو کا سلسلہ جوڑتے ہوئے انہوں نے نکی مناج کی طرف اشارہ کیا اور کہا:

’ویسے، میں ابھی ایک حد سے زیادہ خوبصورت جسم دیکھ کر آیا ہوں یعنی نکی مناج۔ انہیں نظر انداز کرنا ممکن ہی نہیں! نکی ذرا کھڑی ہو جاؤ!‘

یہ بھی پڑھیے صوفی کننگھم کی تعریف، ٹرمپ کو سیاسی کیریئر ختم ہونے کا خدشہ

اس پر وہاں موجود مجمع نے شدید نعرے بازی کی اور تالیاں بجائیں۔ بعد ازاں ٹرمپ نے بات سنبھالتے ہوئے کہا: ’مجھے امید ہے کہ نکی اس بات پر برا نہیں مانیں گی، کیونکہ ہم نکی سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ طویل عرصے سے ہمارے ساتھ ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں، وہ ذہین ہیں اور باتوں کو سمجھتی ہیں‘۔

نکی مناج کا اپنا خطاب اور موقف

قبل ازیں، اسٹیج پر اپنے خطاب کے دوران نکی مناج نے ٹرمپ کی قیادت کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’وہ لچک اور ہمت کی علامت ہیں۔ ملک میں کئی لوگ مایوس ہو چکے تھے لیکن جب سے ٹرمپ واپس آئے ہیں، انہوں نے ملک کی توانائی بدل دی ہے اور ہمیں اپنے اور اپنے بچوں کے لیے ایک روشن مستقبل دیا ہے۔‘

نکی مناج نے بچوں کو بعض سماجی تبدیلیوں اور ‘سیکس چینج’ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے پر زور دیا اور اعلان کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کا ہر موڑ پر ساتھ دیتی رہیں گی۔

ریلی سے قبل وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر مواصلات اسٹیون چیونگ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نکی مناج صدارتی طیارے ‘ایئر فورس ون’ پر سوار ہو کر ریلی میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔ چیونگ نے مزاحاً لکھا کہ ’خواتین و حضرات! شاید ہمیں وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری مل گئی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی زیادتی اور ہتک عزت کے الزام میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ نکی مناج، ٹرمپ انتظامیہ کے قائم کردہ مالیاتی منصوبے ’ٹرمپ اکاؤنٹس‘کی سرکاری سطح پر سفیر اور حمایتی رہی ہیں۔

ٹرمپ کے نکی مناج سے متعلق اس اندازِ گفتگو  پر امریکی مرکزی ذرائع ابلاغ اور مخالفین کی جانب سے سیاسی اسٹیج پر ایسی صریح اور نامناسب گفتگو پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟