کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کیوں حراست میں لیا گیا؟

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جماعت کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو تھانوں میں طلب کرنے اور حراست میں لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بلاوجہ اور کسی قانونی جواز کے بغیر تھانوں میں حراست میں رکھ رہی ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارروائیاں ’فارم 47 کی پیداوار‘ حکومت کی ایما پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد شہر میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔

انہوں نے واقعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورنگی کی یوسی 7 زمان ٹاؤن کے چیئرمین خورشید اقبال کے گھر پولیس موبائل بھیج کر انہیں تھانے طلب کیا گیا، جہاں بعد ازاں انہیں باہر جانے سے روک کر حراست میں لے لیا گیا۔

’اسی طرح چنیسر ٹاؤن کے کونسلرز اطہر امام اور مجاہد کو تھانہ ٹیپو سلطان بلا کر حراست میں رکھا گیا، جبکہ جناح ٹاؤن کی یوسی 1 کے وارڈ کونسلر ساجد جیلانی کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان کے مطابق سولجر بازار کے وارڈ کونسلر اور اللہ گل کو تھانہ سائٹ سپر ہائی وے، ضلع شرقی میں حراست میں رکھا گیا ہے۔‘

منعم ظفر خان نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لینے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی جا رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے لیے اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤقف ہے کہ متعلقہ نمائندوں اور دیگر افراد کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بلکہ امن و امان برقرار رکھنے، ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے اور بعض مقامی تنازعات کی تصدیق اور انکوائری کے سلسلے میں تھانوں میں طلب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق قانون تمام شہریوں اور منتخب نمائندوں پر یکساں لاگو ہوتا ہے، اور اگر کسی شخص کے خلاف امن و امان میں خلل ڈالنے یا انتظامی نوعیت کی شکایات موصول ہوں تو ان کی قانون کے مطابق چھان بین کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں