ورزش کے لیے الگ وقت نکالنے کی ضرورت نہیں، روزمرہ کی چھوٹی سرگرمیاں بھی صحت کے لیے مفید

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورزش کے لیے الگ وقت نکالے بغیر بھی روزمرہ کے معمولات میں چھوٹی چھوٹی جسمانی سرگرمیاں اپنا کر صحت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ دیر بیٹھے رہنے کے بجائے جسم کو حرکت دیتے رہنا دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق بیٹھے ہوئے ٹانگیں ہلانا، سیڑھیاں چڑھنا، گھر کی صفائی، باغبانی، تیز قدموں سے چلنا اور بچوں کے ساتھ کھیلنا بھی جسمانی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ان سے جسم کی توانائی خرچ ہوتی ہے اور عضلات متحرک رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آنکھوں میں چھپی دل کی بیماری؟ ریٹینا کی تبدیلی تشخیص سے 4 سال پہلے خطرہ بتا سکتی ہے

2024 کی ایک تحقیق میں برطانیہ کے 22 ہزار سے زائد افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 4 منٹ کی مختصر جسمانی سرگرمیاں بھی زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے وابستہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کریں، خریداری کے لیے ممکن ہو تو گاڑی کچھ فاصلے پر کھڑی کریں اور فون پر بات کرتے ہوئے بیٹھنے کے بجائے چہل قدمی کریں۔ دانت صاف کرتے وقت ایڑیوں کو اوپر نیچے کرنا اور کام کے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہونا بھی مفید عادتیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمیوں کو روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے سے ورزش کے لیے الگ وقت نکالنے کی ضرورت کم محسوس ہوتی ہے۔ تاہم یہ سرگرمیاں باقاعدہ ورزش کا مکمل متبادل نہیں، بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا