کمانڈر کویتی بحریہ میجر جنرل سیف عبدالہادی الحمْلان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سلامتی کی صورت حال اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور خطے میں بحری امن و استحکام کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔










