کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت آسمان پر، فی کلو کتنے کی ہوگئی؟    

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بلوچستان تک بھی پہنچ گئے جس کے باعث کوئٹہ میں 2 ماہ قبل 220 سے 250 روپے فی کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 550 سے 580 روپے تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 2 ماہ میں آٹے کی فی کلو قیمت 130 سے 165 روپے تک پہنچ گئی، وجہ کیا ہے؟

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہری کھانا پکانے اور گھروں کو گرم رکھنے کے لیے ایل پی جی سلنڈروں کا سہارا لینے پر مجبور ہیں تاہم قیمتوں میں اضافے نے متبادل ایندھن بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے بتایا کہ پہلے ماہانہ تقریباً 19 سے 20 ہزار روپے میں گیس بھروائی جاتی تھی لیکن اب اسی ضرورت پر 50 سے 55 ہزار روپے تک خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود آمدن میں اتنا زیادہ خرچ برداشت کرنا مشکل ہے جبکہ سردیوں میں گیس کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ: گیس کا شدید بحران، ایل پی جی بھی مہنگی، عوام پریشان

دوسری جانب ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ سے گیس 500 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان مل رہی ہے۔ ان کے مطابق جب خریداری کی قیمت ہی اتنی زیادہ ہو تو صارفین کو 300 سے 400 روپے فی کلو میں گیس فراہم کرنا ممکن نہیں۔

شہریوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور سوئی گیس کی عدم دستیابی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ خصوصاً کم آمدن والے خاندانوں کے لیے کھانا پکانے اور سردی سے بچاؤ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے کے پیش نظر ضروری ہے کہ متعلقہ حکام ایل پی جی کی قیمتوں، سپلائی اور دکانوں پر فروخت کی نگرانی کریں جبکہ سوئی گیس کے پریشر اور فراہمی میں بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مہنگے متبادل ایندھن پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود تیل و گیس کی قیمتیں معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا؟

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے کر قیمتوں کو قابل برداشت بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا