لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بچوں کے خرچے میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا حکم دیا، جس کا اطلاق 2019 سے ہوگا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو اسی حساب سے بقایاجات کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں بچوں سے زیادہ بزرگ افراد زیرِ کفالت، آبادیاتی تبدیلی کا نیا سنگِ میل
عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی کفالت والد کی ذمہ داری ہے اور بچوں کے والدہ کے پاس رہنے سے یہ ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ والد کی آمدن محدود ہونے کا دعویٰ بھی دستاویزی ثبوت کے بغیر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے والدہ کے حق میں 15 ہزار روپے ماہانہ خرچے کا سابقہ فیصلہ عدت کی مدت تک برقرار رکھا، جبکہ جہیز کے سامان کی متبادل قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا۔











