مریم نواز کا فالج کے علاج کے لیے 5 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فالج کے مریضوں کے فوری علاج کے لیے 5 ارب روپے آج ہی منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں پرائمری اسٹروک سینٹرز کی تعداد 16 سے بڑھا کر 40 کر دی گئی ہے، جبکہ مزید 15 مراکز چند ماہ میں فعال ہو جائیں گے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں عالمی یومِ فالج کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فالج ایک ہنگامی طبی صورتِ حال ہے جس میں بروقت علاج نہ ہونے سے مریض مستقل معذوری کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس لیے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور کولیسٹرول کی زیادتی فالج کے اہم خطرات میں شامل ہیں۔ ان عوامل کو قابو میں رکھنے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی نگرانی کرنے اور علامات سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چہرے کا ایک طرف ڈھلک جانا، بازو میں کمزوری یا فالج اور بولنے میں دقت فالج کی اہم علامات ہیں۔ ایسی علامات ظاہر ہونے پر عمر سے قطع نظر مریض کو فوری اسپتال پہنچانا چاہیے، کیونکہ علاج میں تاخیر سے دماغ کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ فالج کے علاج کے لیے مریض کو ساڑھے 4 گھنٹے کی اہم مدت کے اندر طبی امداد ملنا بہت ضروری ہے۔ جنوبی پنجاب سمیت دور دراز علاقوں سے مریضوں کو لاہور منتقل کرنا مہنگا اور مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے مختلف اضلاع میں علاج کی سہولتیں فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 پرائمری اسٹروک سینٹرز فعال ہیں، جبکہ مزید 15 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان مراکز میں فالج کے مریضوں کو خون کا لوتھڑا تحلیل کرنے کے لیے مخصوص انجیکشن لگانے کی سہولت دستیاب ہے، جس سے مستقل معذوری کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس علاج کے لیے خصوصی مہارت درکار ہوتی ہے، اسی لیے ڈاکٹر قاسم اور ڈاکٹر آصف طبی عملے اور نرسوں کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جدید طبی مشینری اور علاج کی سہولتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے پر جتنے وسائل خرچ کیے جائیں، کم ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے مخصوص انجیکشن کی قیمت تقریباً 3 لاکھ روپے ہے، جو عام آدمی کے لیے برداشت کرنا مشکل ہے۔ بروقت علاج مریض کو معذوری سے بچانے کے ساتھ اس کے خاندان کو بھی شدید مالی اور معاشرتی مشکلات سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ فنڈز کی کمی کا سامنا ہو تو وہ براہِ راست ان سے رابطہ کریں اور یقین دہانی کرائی کہ فالج کے مریضوں کے علاج کے لیے مالی وسائل کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا