مریم نواز کی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کی یقین دہانی

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام نے ملاقات کی، جس میں تاجر برادری کی فلاح و بہبود، صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئیں، اہم اجلاس اور ملاقاتیں متوقع

ملاقات میں خواجہ شاہزیب اکرم اور خواجہ وسیم افضل بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور چیمبر کے نو منتخب صدر علی حسام کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر چیمبر کے وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

مریم نواز شریف نے وفد کو قابلِ عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ای بز متعارف کرایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:ہواوے کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات، مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر علی حسام نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم پنجاب میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ خواجہ شاہزیب اکرم نے بھی کہا کہ مریم نواز شریف دن رات محنت کرکے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا رہی ہیں۔
a

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا