پہلی ہی گیند پر سدھو کے آؤٹ ہونے کا معاملہ، وقار یونس نے کپل شرما کو ذمہ دار قرار دیدیا

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ کپل شرما بار بار 1990ء کی یادگار وکٹ کا تذکرہ کرکے نوجوت سنگھ سدھو کو چھیڑتے ہیں، جس کے باعث وہ اس واقعے پر ناراض ہونے لگے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے 1990ء میں شارجہ میں کھیلے گئے آسٹریلیا ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارتی بلے باز نوجوت سنگھ سدھو کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کرنے کے یادگار واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے وقار یونس نے بابراعظم کو پاکستان کا ’آخری سپر اسٹار‘ قرار دے دیا

انہوں نے مزاحیہ انداز میں اس واقعے کو بار بار زیرِ بحث لانے کا ذمہ دار بھارتی کامیڈین کپل شرما کو قرار دیا۔

شبھانکر مشرا پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ان کے خیال میں کپل شرما نے یہ سارا معاملہ سدھو کے ذہن میں بٹھا دیا ہے۔ سدھو شارجہ میں ان کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے، لیکن اس واقعے کو ضرورت سے زیادہ اچھالا گیا۔

وقار یونس نے سدھو کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ایسا ہوتا رہتا ہے، اس لیے انہیں اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام

وقار یونس کے مطابق کپل شرما بار بار اس وکٹ کا تذکرہ کرتے اور سدھو کو اس حوالے سے چھیڑتے رہے۔ سدھو نے بھی اس واقعے پر ردعمل دیا، جس کے بعد یہ معاملہ مزید مشہور ہوگیا اور بالآخر وہ اس کے ذکر سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے لگے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کپل شرما کے شو میں بطور جج شرکت کرتے ہیں، جہاں کامیڈین اکثر انہیں وقار یونس کی اس گیند پر آؤٹ ہونے کا واقعہ یاد دلاتے ہیں۔

1990ء کے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے تھے۔ سلیم یوسف نے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارت کی ٹیم 209 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ وقار یونس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سدھو سے قبل منوج پربھاکر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ سدھو اپنی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا