وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو خواتین سے متعلق غیر مناسب ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، جبکہ مریم نواز نے بھی شوہر کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے کو ‘دل توڑ دینے والا’ کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ خاموش لڑائی ہے جو ایک عورت اور بیوی بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے۔
Heartbreaking. 💔
The silent battles a woman, a wife, fights behind closed doors… The strength she must find even when she feels like breaking. Some battles are fought in silence, and some wounds are invisible. 💔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2026
انہوں نے کہا کہ ایک عورت کو اس وقت بھی ہمت سے کام لینا پڑتا ہے جب اسے محسوس ہو کہ وہ اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔ کچھ لڑائیاں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور بعض زخم ایسے ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے۔











