امریکا نے یوکرین کو 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ میزائل روس کے بڑھتے ہوئے فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے یوکرین کی دفاعی ضروریات میں اہم ہیں، تاہم یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان میزائلوں کی فراہمی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جدید پی اے سی تھری انٹرسیپٹر میزائلوں کی مالیت 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے اور ان کی خریداری کے اخراجات یورپی ممالک اور کینیڈا کے اتحادی ممالک برداشت کریں گے۔ اس معاہدے میں امریکی حکومت کی رقم شامل نہیں ہوگی، جبکہ میزائل امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن تیار کرے گی۔
🇺🇸🇺🇦 BREAKING: The U.S. approves a $2.1 billion sale of 500 Patriot PAC-3 missiles to Ukraine, with European allies and Canada footing the bill.
Canada, Germany and Norway will contribute funding, alongside EU loan support for Kyiv.
Lockheed Martin will serve as the main…
— Defence Index (@Defence_Index) October 31, 2026
بی بی سی کے مطابق صدر زیلنسکی نے امریکی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو یہ میزائل فوری درکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روس سردیوں سے پہلے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے تیز کر رہا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی کے نظام کے اہم حصوں کو 30 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کا اولیشکی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، وائٹ ہاؤس
یوکرین کو روس کے بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کے لیے پیٹریاٹ نظام کی ضرورت ہے، تاہم دنیا بھر میں ان میزائلوں کی قلت بھی موجود ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سالانہ تقریباً 600 پیٹریاٹ میزائل تیار کیے جاتے ہیں، جبکہ یہ واضح نہیں کہ نئے آرڈر کی تیاری اور یوکرین کو فراہمی کا عمل کب مکمل ہوگا۔











