ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے خلاف بھارتی ذرائع ابلاغ کی مہم اس اتحاد سے متعلق نئی دہلی کے خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔ ترک ٹی وی چینل این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات نے بھارت کو بے چین کردیا ہے۔
🇹🇷 Turkey’s FM: India mocks the Mecca Defence Agreement.
Let them laugh for now. Soon, they’ll understand why this deal matters.🇹🇷🇵🇰🇸🇦🔥 pic.twitter.com/cTMUkcUa2Q
— Syeda Fatimeh Huda (@SyedaFatemahuda) October 30, 2026
اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مکہ دفاعی اتحاد کو تنقید اور غلط معلومات کے ذریعے کمزور نہیں کرسکتا۔ بیان کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون ایک اہم اسٹریٹجک پیشرفت ہے، جس کے اثرات وقت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اس اتحاد پر تنقید تو کرسکتا ہے، لیکن اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔











