دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں 13 سال میں کتنے اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں؟ وزیراعظم کا پی ٹی آئی سے سوال

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 سالہ ادوارِ حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 13 سال اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے لیے کتنے اسپتال، یونیورسٹیاں اور ڈیم بنائے اور صوبائی فنڈز میں کتنی شفافیت قائم کی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے گزشتہ 13 سالہ دورِ حکومت کو نعروں، دعوؤں اور منفی سیاست کا دور قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں مجبوراً ایمرجنسی نافذ کی، پی ٹی آئی نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف

پارلیمانی پارٹی کے اراکین اور قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پی ٹی آئی قیادت پر زور دیا کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی کارکردگی کا جواب دیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے دوران فنڈز کو کتنی شفافیت کے ساتھ استعمال کیا گیا، قوم کو یہ بتایا جائے اور یہ بھی وضاحت کی جائے کہ اس عرصے میں کرپشن کا کس حد تک قلع قمع کیا گیا؟

صوبے میں طبی اور تعلیمی سہولیات کی ابتر صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ 13 سال میں کتنے معیاری اسپتال، کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ادویات اور علاج معالجے کے بہترین انتظامات کے نام پر محض ٹرخایا گیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی بھرمار کرنے، چھوٹے ڈیم بنانے اور عوامی فلاحی منصوبے لانے کے بڑے بڑے دعوے کیے گئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ 13 سال تک حکومت کرنے والے عوام کو کچھ بھی نہ دے سکے۔ دعوے تو بہت کیے گئے لیکن عملاً صرف زہر اگلا گیا۔

دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف

دہشتگردی کے خلاف جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے یاد دہانی کرائی کہ 2017 اور 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا تھا، جس میں خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ اور بے مثال قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیے کے پی حکومت کے ساتھ چلنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن یہ لوگ ابھی تک ڈی چوک سے باہر نہیں نکلے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ اس پُرامن ماحول کی بحالی میں سیاست دانوں کے خاندانوں اور سیکیورٹی اداروں کے شہدا کا خون شامل ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ثمر ہارون بلور اور ان کے خاندان کی عظیم قربانیوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا