آئندہ سال ہونے والے مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے ریکارڈ 84 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پیر کے روز بتایا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے تاریخی وانڈرز کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل 2 فتوحات کے باوجود شاہین آفریدی ٹاپ آرڈر سے ناخوش، ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بہتری پر زور
ٹکٹوں کی مانگ کے حوالے سے فائنل میچ بھی کسی سے پیچھے نہیں، جس کے لیے تقریباً 80 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ورلڈ کپ کا فائنل بھی اسی 34 ہزار نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
There have been nearly 8.4 million requests for tickets for the group stage match between India and Pakistan at next year's ICC Men's Cricket World Cup.
The rivals face each other on 10 October at Johannesburg's Wanderers stadium, which holds just 34,000 spectators. pic.twitter.com/MnNQmefeHi
— Test Match Special (@bbctms) November 2, 2026
منتظمین کے مطابق اب تک 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین ٹکٹوں کے حصول کے لیے قرعہ اندازی میں درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔
ٹکٹوں کی درخواستوں کا یہ مرحلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان 50 اوور کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہیں کرے گا
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ 14 ٹیموں پر مشتمل عالمی ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027ء تک جاری رہے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کا مظہر ہیں۔










