اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک عبوری ریلیف دے دیا۔
مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کی جہاں دلائل سننے کے بعد عدالت نے ان کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ٹک ٹاکر عنصر جٹ المعروف " مسٹر پتلو" کے لیئے تیز ترین انصاف کی منفرد مثال
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئیے رجوع کیا ۔وہیل چیئر پراسلام آباد ہائیکورٹ لایا گیا ایک بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں لےجایا گیا… pic.twitter.com/Xj3keoxTnz
— Bilal Ghauri (@mbilalghauri) November 3, 2026
اپنے ویڈیو پیغام میں مسٹر پتلو کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے ہی عدالت میں پیش ہو جاتا لیکن میری کمر کی ڈسک ہل گئی تھی۔ واقعے سے ایک روز قبل کرکٹ کھیلتے ہوئے ڈسک متاثر ہوئی جس کے باعث پیش نہ ہو سکا‘۔
میں پہلی پیش ہو جاتا لیکن میری ڈسک ہل گئی تھی اس لئیے پیش نہیں ہو سکا ، واقعے سے ایک دن پہلے کرکٹ کھیلتے ہوئے ڈسک ہل گئی تھی ، مسٹر پتلو pic.twitter.com/NaAY2IbXga
— Idrees Abbasi (@idrees_abbaxi) November 3, 2026
واضح رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں انعامات کی تقسیم کے لیے گیٹ کھلنے پر بڑی تعداد میں موجود افراد نے بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق تقریب میں موٹر سائیکل، کار اور دیگر قیمتی انعامات دینے کے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں گراؤنڈ میں غیر معمولی رش جمع ہوگیا۔ اسی دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے اچانک اندر جانے کی کوشش کی، جس سے صورتحال بے قابو ہوگئی۔
مسٹر پتلو اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ pic.twitter.com/TuNyDtPqK7
— Mir Muhammad (@Mirpak5) November 3, 2026
واقعے میں عقیل نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا جس میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 40 سے 45 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے کا حصہ بنایا گیا۔











