پشاور کی فضائی حدود کی نگرانی کے لیے اینٹی ڈرون نظام فعال، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سیف سٹی منصوبے کو اینٹی ڈرون نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس جدید نظام کے ذریعے شہر کی فضائی حدود میں کسی بھی مشتبہ ڈرون کی پرواز کا سراغ لگایا جا سکے گا، جس کے بعد اسے ناکارہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اینٹی ڈرون نظام کو سیف سٹی منصوبے سے منسلک کرنے اور اس کے مؤثر استعمال کے لیے پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ تربیت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس (آئی ٹی) رائے اعجاز احمد کے مطابق سیف سٹی منصوبے کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں نصب 711 کیمرے پہلے ہی زمینی سطح پر نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ اب فضائی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اینٹی ڈرون نظام بھی نصب کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام 20 کلومیٹر تک کی حدود میں پرواز کرنے والے ڈرونز کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پشاور سیف سٹی منصوبے کے تحت گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی شناخت، تھرمل امیجنگ، پولیس اہلکاروں کے جسم پر نصب کیے جانے والے کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔

رائے اعجاز احمد کے مطابق پشاور کی طرز پر بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، تاہم دونوں اضلاع میں مزید کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے، جبکہ لکی مروت میں بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں سیف سٹی منصوبوں کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے مزید 6 ماہ درکار ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور پولیس میں ایک خصوصی اینٹی ڈرون یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں تعینات اہلکاروں کو ڈرون ٹیکنالوجی اور اس سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا