ویلڈن گرین شرٹس، محسن نقوی کی سہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل، فخر زمان کی سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری، ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور

انہوں نے قومی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان۔

محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فائنل میں پاکستان کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ جذبے، لگن اور پختہ عزم کے ساتھ میدان میں اترنے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے فائنل مقابلے میں بہترین نظم و ضبط اور غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی اور مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے گی۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز 2026: پاکستان کی  روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست، عباس آفریدی کے لگاتار 5 چھکے

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا