وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ دنوں بلوچستان اسمبلی کے فلور پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی۔ دوسری جانب بعض افراد کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او ملک بھر میں شاہراہوں اور قومی اہمیت کے دیگر منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ اس معاملے پر کوئٹہ کے شہریوں کی کیا رائے ہے؟ آئیے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔










