کِیا اسپورٹیج ایل کی قیمت میں کمی، کتنی سستی ہوئی؟

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی موٹر کارپوریشن نے اپنی کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ گاڑیوں کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا گاڑیوں کی لاگت میں 9 ارب ڈالر کی کمی کا منصوبہ، سپلائرز کو قیمتیں کم کرنے کی بھی ہدایت، وجہ کیا ہے؟

نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے محدود مدتی پروموشنل آفر کے تحت ہورہا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1.6 ٹربو ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی ویرینٹ کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ 99 ہزار سے کم ہو کر ایک کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 1.6 ٹربو اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی ویرینٹ کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اب یہ گاڑی ایک کروڑ 32 لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے ایک کروڑ 24 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں ان تمام نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی جو ڈیلر مینجمنٹ سسٹم میں بک کی جائیں گی اور جن کی مکمل ادائیگی 30 نومبر تک وصول ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی نئی آٹو پالیسی، کیا عام پاکستانی کا گاڑی خریدنے کا خواب پورا ہو پائے گا؟

لکی موٹر نے تمام نئی کِیا اسٹونک ٹربو کی بکنگز بھی کھول دی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ادائیگیاں لکی موٹر کارپوریشن کے نام، برائے کسٹمر نام اکاؤنٹ میں جمع کرانی ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس، ڈیوٹی یا اضافی چارجز عائد کیے جاتے ہیں تو اس سے قیمت میں جو بھی رد و بدل ہوگا وہ ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوگا اور کسٹمر کو برداشت کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: جرمن آٹو موبائل کمپنی ووکس ویگن کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی، وجہ کیا ہے؟

کمپنی نے واضح کیا کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں جن میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، تجاوزات اور مالی معاونت کے معاملات وضاحت طلب ہیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا