وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی چیئرمین شپ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کی آواز اور کردار مزید مؤثر ہوگا۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارت خزانہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، مؤثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اسے عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مؤثر کردار کے اعتراف کا اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 1, 2026
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان نے مؤثر کردار ادا کیا اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے کوششیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ
وزیراعظم کے مطابق جی 24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔











