اسلام آباد ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثے کی مشق، ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں کا عملی مظاہرہ

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کامیابی سے مکمل کرلی۔ مشق میں فرضی طیارہ حادثے اور آتشزدگی کی صورتحال پیدا کرکے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا عالمی اعزاز، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ہم پلہ قرار

پی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد رات کے وقت ہنگامی حالات میں فوری ردعمل، مختلف اداروں کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ اس دوران بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے مقررہ معیارات کے مطابق ایئرپورٹ کی ہنگامی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مشق میں پی اے اے کی فائر فائٹنگ ٹیم نے رات کے وقت فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا، جبکہ آگ بجھانے، مسافروں کو ریسکیو کرنے اور طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کا عملی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مختلف شعبوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق ہنگامی سرگرمیوں کے دوران شیڈول کے مطابق معمول کی پروازوں کا آپریشن بھی جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا