سیکٹر جی ایٹ ٹو میں ابنِ سینا روڈ پر الیکٹرک بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کے شیشے توڑ دیے۔
" غصہ !! "
اسلام آباد سیکٹر جی 8/2 ابن سینا روڈ پر الیکٹرک گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئی ، شہری مشتعل ، ڈرائیور کو پولیس نے تھانے منتقل کردیا pic.twitter.com/kVLcaM32Al
— Abdul Jabbar (@abduljabbarisb) November 2, 2026
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا جس سے اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے اور توڑ پھوڑ کے واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔










