حیدرآباد کے بعد پشاور میں بھی سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے، ویڈیو وائرل

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد کے بعد پشاور میں بھی سڑک کے عین درمیان نصب بجلی کے کھمبوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور انجینئرنگ کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی کے کھمبے سڑک کے درمیان موجود ہیں جو موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے لیے ممکنہ حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پشاور میں سفر کرنے والے شہریوں، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبوں کی موجودگی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اس لیے متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کھمبوں کی منتقلی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp