کیا ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار ہو گئے؟

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاکر انصار عرف مسٹر پتلو کی گرفتاری سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی تصدیق کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

عظمیٰ بخاری نے واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوتاہی کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اب تک 7 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں ذمہ دار پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور انہیں عدالت کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’دل کرتا ہے خودکشی کر لوں، یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے‘، مسٹر پتلو کی رو رو کر فیلڈ مارشل اور مریم نواز سے اپیل

انہوں نے کہا کہ واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کو جواب دہ ہونا پڑے گا اور کسی کو بھی قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مسٹر پتلو کی گرفتاری سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں تاہم عظمیٰ بخاری کے بیان کے مطابق تاحال ان کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جا سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp