سر تال میوزک اکیڈمی ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے جہاں بچوں کی قوالی اور موسیقی کی ویڈیوز نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ نارویجن آرٹسٹ ولیم گیمبورگ کی اکیڈمی میں موجودگی اور بچوں کے ساتھ موسیقی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
حال ہی میں علی ڈار نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ سر تال میوزک اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے باصلاحیت بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور ان کی موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔
Ibrahim had the sweetest time with the talented kids at Sur Taal Music Academy! A small studio with an enormous heart, and proof of how much talent in our country is still waiting to be discovered. Different abilities, one rhythm, endless joy! ❤️ pic.twitter.com/06kiyvbObK
— Ali Dar (@alimdar82) November 2, 2026
علی ڈار نے سوشل میڈیا پر دورے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابراہیم نے سر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کے ساتھ نہایت خوبصورت اور خوشگوار وقت گزارا۔ ان کے بقول یہ ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو ہے لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکیڈمی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں ابھی دنیا کے سامنے آنا باقی ہے۔علی ڈار نے اپنے پیغام میں موسیقی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتیں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن دھن ایک ہے اور خوشیاں بے شمار۔









