سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ کا خلع، فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دی

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (فیملی کورٹ) نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

فیملی کورٹ کی جج عنبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد دونوں کے درمیان نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلہ اور اہم نکات

عدالت نے فیصلے میں موقف اختیار کیا کہ فریقین کے درمیان مصالحت اور صلح کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد قانون کے مطابق خلع کی ڈگری جاری کی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ خاتون شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر کسی صورت آمادہ نہیں تھیں۔ انہوں نے اپنے بیانِ حلفی میں شوہر سے شدید نفرت اور مزید ساتھ نہ رہنے کے فیصلے کا واضح اظہار کیا تھا۔

خلع کی بنیاد پر نکاح ختم ہونے کے بعد، حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کسی قسم کا کوئی مالی دعویٰ باقی نہیں رہا۔

بچوں کے نان و نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر مطالبات سے متعلق باقی دعویٰ کو واپس لیے جانے کی بنیاد پر عدالت نے خارج کر دیا ہے۔

فیملی کورٹ نے قانونی کارروائی کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل سابق سینیٹر مشتاق احمد اور متعلقہ یونین کونسل کو فوری ارسال کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ حتمی نفاذ عمل میں لایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا