وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ اٹک، 23 ارب روپے کے 59 روڈز اور 127 میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ اٹک کے موقع پر شہر بھر میں جشن اور خوشی کا سماں دیکھنے میں آیا۔ عوام، کارکنان اور بچوں کے جمِ غفیر نے ہر چوک، چوراہے اور سڑک پر گل پاشی کرکے وزیراعلیٰ کا پرُتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ کی آمد پر ہٹیاں روڈ، کامرہ روڈ اور یونیورسٹی روڈ گلاب کی پتیوں سے اٹ گئے۔ عوامی جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکیورٹی ہٹوا کر عوام کو اپنے قریب بلا لیا اور معصوم بچوں کو گلے لگایا۔

بچوں کے ہمراہ میگا پراجیکٹس کا افتتاح

عوامی انداز اپناتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو اپنے ساتھ ملا کر اٹک کے لیے تاریخی میگا پراجیکٹس کا باضابطہ افتتاح کیا۔

23 ارب روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والے 59 روڈ پراجیکٹس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، جن میں فتح جنگ-پنڈی گھیب روڈ، ڈھوک لاہم تا جھمات روڈ، اور مٹھیال چوک تا ڈھوک پٹھان روڈ سمیت دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ایگری مال، اراضی ریکارڈ سینٹر، ماڈل چلڈرن ہوم، اور فتح جنگ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر سمیت مجموعی طور پر 127 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

عوام اور کارکنان نے ان تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور ذاتی دلچسپی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا