انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز، انتخابی نشان خطرے میں پڑگیا

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کے لیے 14 روز کی مہلت بھی دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان مقررہ توسیعی مدت کے دوران بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان 15 اکتوبر تک پارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن

پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 15 اکتوبر 2026 تک کی مہلت دی گئی تھی، تاہم اس مدت میں بھی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے لیے اپنے عہدیداران کا باقاعدگی سے انتخاب کرانا قانونی تقاضا ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے، جبکہ انتخابات مکمل ہونے کے بعد 7 روز کے اندر انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو موجودہ حالت میں نہیں چلایا جا سکتا، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، ایم کیو ایم

الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر 2026 کو ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا، جس میں پارٹی سے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اگر ایم کیو ایم پاکستان مقررہ 14 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کراتی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے، جبکہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی کا انتخابی نشان بھی روکا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا