کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اداکارہ کیرا نائٹلی کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی مشہور جاسوسی تھرلر سیریز ’بلیک ڈَووز‘ (Black Doves) کی اصل کشش صرف سنسنی خیز ایکشن، قاتلوں اور خطرناک مشنز میں نہیں بلکہ اس کے مزاحیہ انداز اور اخلاقی اعتبار سے پیچیدہ کرداروں میں بھی پوشیدہ ہے۔

لندن میں سیریز کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آتش بازی کے خوبصورت مظاہرے نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

اس موقع پر 41 سالہ اداکارہ کیرا نائٹلی کا کہنا تھا کہ سیریز کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ناظرین اس سے بھرپور تفریح حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پب جی کی مقبولیت ہالی ووڈ تک جا پہنچی، نیٹ فلکس کا گیم پر سیریز بنانے کا اعلان

’۔۔۔بظاہر اس میں کئی غیر معمولی اور مضحکہ خیز واقعات ہیں، تاہم اس کے کردار انتہائی دلچسپ اور اخلاقی طور پر پیچیدہ ہیں۔‘

ان کے مطابق سیریز کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ مزاح، تفریح اور سنجیدہ نوعیت کے کردار ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

نئے سیزن میں کیرا نائٹلی ایک مرتبہ پھر جاسوس ہیلن ویب کے کردار میں نظر آئیں گی، جو اپنی خفیہ جاسوسی زندگی اور گھریلو ذمہ داریوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

کہانی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب ان کے شوہر وزیراعظم بن جاتے ہیں، جبکہ ہیلن کی سرپرست مسز ریڈ کو نشانہ بنانے والی ایک سازش انہیں اور ان کے پرانے ساتھی سیم ینگ کو خطرناک مشن میں ملوث کردیتی ہے۔ سیم ینگ کا کردار بین وشا ادا کر رہے ہیں۔

کیرا نائٹلی اور بین وشا کے مطابق نئے سیزن میں کرداروں کو انتہائی دباؤ اور پریشان کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہیلن اپنی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار دکھائی دیتی ہیں، جبکہ سیم ینگ شدید ذہنی دباؤ کے باعث اعصابی بحران کا شکار ہوتا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: لیا سالونگا ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ بن گئیں

سیریز میں نئی اداکارہ امبیکا موڈ بھی شامل ہوئی ہیں، جو ایک ایسے قاتل کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے ہیلن کی مدد کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر جاسوسی کہانیوں میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں، تاہم ’بلیک ڈَووز‘ میں روایتی کہانیوں سے ہٹ کر پیش کیے گئے واقعات اور مضبوط کرداروں نے انہیں متاثر کیا۔

سیریز کے تخلیق کار اور مصنف جو بارٹن کے مطابق اس کے کردار ہی ناظرین کی دلچسپی کا بنیادی سبب ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ناظرین ایسے کرداروں کی کامیابی کے خواہاں ہوجاتے ہیں جنہیں عام حالات میں ولن سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ تمام کردار دراصل اجتماعی قاتل اور نفسیاتی مسائل کے حامل افراد ہیں، جنہیں جیل میں ہونا چاہیے، لیکن ناظرین پھر بھی ان سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں۔

تقریب میں جیمز بانڈ سیریز کے مستقبل پر بھی گفتگو ہوئی۔ فلموں میں کیو کا کردار ادا کرنے والے بین وشا نے کہا کہ نئی ٹیم کو جیمز بانڈ کے کردار کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کے لیے جرات مندانہ اور منفرد انداز اپنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسٹار ٹریک اور ایکس مین کے شہرۂ آفاق اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ چل بسے

ان کے مطابق اس مشہور کردار کو نئے سرے سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اب تک کسی نے ان سے دوبارہ یہ کردار ادا کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 6 اقساط پر مشتمل ’بلیک ڈَووز‘ کا دوسرا سیزن جمعرات کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، تجاوزات اور مالی معاونت کے معاملات وضاحت طلب ہیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا