پاکستان کے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فااز کا کامیاب تجربہ کر لیا جو قومی فضائی و دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح 2 جدید ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا

جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل دشمن کے فضائی اہداف کو طویل فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فاز پاکستان فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کا مظہر ہے۔

اس لانچ کا مشاہدہ پاکستان مسلح افواج کے سینئر افسران اور ان ممتاز سائنسدانوں اور انجینیئرز نے کیا جنہوں نے اس جدید ہتھیار کے نظام کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیے: پاک بحریہ کا مقامی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، طویل فاصلے پر ہدف تباہ

صدر، وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp