کانگریس کے دونوں ایوانوں میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق میمز وائرل

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق میمز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں کہیں ستو کا شربت بناتے دیکھا جا سکتا ہے تو کہیں لفیاں بیچتے۔

ایک ویڈیو میں ان کو سبزی بیچتے دیکھا گیا اور کہیں شکست کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے نکال کر کوڑے دان میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کو سڑک کنارے ستو کا شربت تیار کرتے اور اسے ’ٹرمپ ستو کا شربت‘ کے نام سے فروخت کرتے دکھایا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی مدد سے تیار کردہ اس مزاحیہ کلپ میں ٹرمپ کو کاروباری مقابلے پر گفتگو کرتے اور اپنی زندگی سے خوش دکھایا گیا ہے۔

ایک اور مزاحیہ ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گلیوں میں کلفی فروخت کرتے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ روایتی خوانچہ فروش کے انداز میں آوازیں لگاتے ہوئے لوگوں کو متوجہ کر رہے ہیں کہ ’کھوئے والی کلفی لے لو، کھوئے والی کلفی!‘ ویڈیو میں ٹرمپ کا یہ دیسی روپ سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی اور تفریح کا باعث بن رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف کریشا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سبزی فروخت کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کا اگلا منصوبہ شاید یہی ہوگا۔ ویڈیو میں ٹرمپ کو سبزی فروش کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 6 ری پبلکن نشستیں حاصل کرکے ایوان میں اکثریت حاصل کی، جبکہ ایوانِ نمائندگان میں بھی کم از کم 8 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں۔

انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد انتخابی نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا