جھیل سیف اللہ حادثے میں لاپتا ہونے والی سیاح بشریٰ سموئی کی لاش 4 ماہ بعد مہوڈنڈ سے برآمد

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے نواحی علاقے کالام کی جھیل سیف اللہ میں لاپتا ہونے والی سیاح بشریٰ سموئی کی لاش تقریباً 4 ماہ بعد مہوڈنڈ کے علاقے سے برآمد کرلی گئی، جس کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

سوات پولیس کے مطابق آج مہوڈنڈ کے علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعدازاں جولائی میں جھیل سیف اللہ کے کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والی سیاح بشریٰ سموئی کے نام سے ہوئی۔ لاش کو قانونی اور طبی ضوابط کی تکمیل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: کالام جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 4 لاپتا

ذرائع کے مطابق بشریٰ سموئی کی تلاش کے لیے کالام اور مہوڈنڈ کے مقامی نوجوانوں اور کاروباری افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں جاری رکھی ہوئی تھیں، جن کی کارروائی کے دوران دریائے سوات سے لاش برآمد کرکے ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئی۔

واضح رہے کہ جولائی 2026 میں کالام کی جھیل سیف اللہ میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بشریٰ سموئی کے خاندان کے دیگر افراد بھی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ وہ حادثے کے بعد سے لاپتا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ جھیل کشتی حادثہ: انکوائری مکمل، ذمے داران کا تعین کردیا گیا

بشریٰ سموئی حال ہی میں امریکا سے تعلیم مکمل کرکے پاکستان واپس آئی تھیں۔

تقریباً 4 ماہ تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد ان کی لاش ملنے سے ایک طویل انتظار تو ختم ہوگیا، تاہم اس سے ایک بار پھر اہلخانہ کے دکھ تازہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا