10 روپے کے کرنسی نوٹ کی جگہ سکہ رائج کرنے کا فائدہ ہوگا یا نقصان؟

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ملک میں کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ 10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم کرکے اس کی جگہ سکہ رائج کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ کی روشنی میں کرنسی کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام کے لیے نئی کرنسی سیریز کے تمام نوٹوں کی تیاری میں جدید ترین مواد استعمال کیا جائے گا، جبکہ ان میں بین الاقوامی معیار کے سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے 25 اگست 2026 کو سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا تھا کہ 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی گئی ہے۔

10 روپے کے کاغذی نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہوتی ہے، جبکہ سکے کی عمر 20 سے 30 سال تک ہوتی ہے۔ ملک میں ہر سال چھاپے جانے والے مجموعی کرنسی نوٹوں میں 10 روپے کے نوٹوں کا حصہ 35 فیصد ہے، جن کی چھپائی اور انتظامی امور پر سالانہ 8 سے 10 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ 10 روپے کے کاغذی نوٹ کی جگہ سکہ رائج کرنے سے آئندہ 10 سال کے دوران قومی خزانے کو 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم کرکے اس کی جگہ سکہ رائج کرنے کا مقصد جعلی نوٹوں کی روک تھام نہیں بلکہ اخراجات میں کمی لانا ہے، کیونکہ ملک میں سب سے زیادہ جعلی نوٹ ایک ہزار اور 5 ہزار روپے کی مالیت کے سامنے آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یکم ستمبر سے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی فوری بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ 10 روپے کا نوٹ فی الحال قانونی کرنسی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئی کرنسی سیریز کی منظوری کے بعد جب بھی کسی نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، عوام کو پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت دی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، پیٹرول روپے 59پیسے، ڈیزل 4روپے 25پیسے فی لیٹر سستا

ہالی ووڈ نے مسترد کیا تو سلویسٹر اسٹالون نے اپنا راستہ خود بنالیا، فلم ’راکی‘ کی تخلیق کی حیران کن کہانی

کائنات کا بڑا سائنسی معمہ: ہم کبھی اپنے ہمشکل اینٹی میٹر سے مل گئے تو کیا ہوگا، یہ آخر ہے کیا؟

کینیڈا کا بے گھر افراد کا مسئلہ ختم کرنے کا عزم، بجٹ 2026 میں 17.8 ارب ڈالر کے فنڈز مختص

پشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، 2 مشتبہ ملزمان کی شناخت

ویڈیو

انتخابی اصلاحات کے لیے 30 رکنی کمیٹی، کیا پی ٹی آئی شامل ہوگی؟

سڑکیں بنیں یا نہیں؟ ایک ارب 32 کروڑ کے اسکینڈل کی تحقیقات شروع

ناراضی ختم کرنے اور رشتے بچانے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟