کینیڈا کا بے گھر افراد کا مسئلہ ختم کرنے کا عزم، بجٹ 2026 میں 17.8 ارب ڈالر کے فنڈز مختص

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بے گھری کے بحران سے نمٹنے کے لیے اگلے 10 سال کے دوران بے گھر افراد کا مسئلہ مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 2026ء کے وفاقی بجٹ میں مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر کے بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اوٹاوا انتظامیہ سال 2027ء سے شروع ہونے والے اگلے چار سالوں میں 11.2 ارب ڈالر خرچ کرے گی، جبکہ اگلے ایک عشرے میں یہ رقم مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے ایک ویزے پر ملٹی پل انٹری کے قوانین میں کی جانیوالی اہم تبدیلی کیا ہے؟

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کی مدد سے ایک نیا جامع پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد رہائش، صحت عامہ، نشے کی عادت کے علاج اور دیگر سماجی خدمات کو یقینی بنا کر بے گھری کا خاتمہ ممکن بنانا ہے، اس منصوبے کے تحت بے گھر اور بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار افراد کے لیے سپورٹیو اور عارضی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

پیش کردہ منصوبے کے تحت وفاقی حکومت تعمیرات اور تمام کیپٹل اخراجات برداشت کرے گی، جبکہ صوبائی اور علاقائی حکومتیں طبی سہولیات، روزگار کی تربیت، مالی امداد اور دیگر ضروری سروسز کے انتظامی اخراجات اٹھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: غیرقانونی تارکین وطن کو سہولت مل گئی، اہم ایپ لانچ

اوٹاوا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بہار 2027ء کی اقتصادی اپ ڈیٹ سے قبل تمام صوبائی و علاقائی حکومتوں کے ساتھ معاہدے طے کرے گی تاکہ مالیاتی ذمہ داریوں اور فنڈز کی تقسیم کا حتمی طریقہ کار واضح کیا جاسکے، علاوہ ازیں بجٹ میں اگلے 10 سال کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ نئے غیر تجارتی (نان مارکیٹ) مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کا بھی شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp