قرآن نذرِ آتش کیے جانے کیخلاف کراچی میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کا احتجاج

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کیے جانے کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے اس مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کے ڈاکٹر صابر مائیکل نے کہا کہ تمام مذاہب سے وابستہ افراد اس مذموم واقعے کے خلاف غم و غصّے کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت وقت اور تمام اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوئیڈن حکومت سے رابطہ کریں تاکہ اس واقعے کے ذمہ دار کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مذاہب قابل احترام ہیں، ہمیں دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہیے۔ ہمارا پیغام امن و محبت کا پیغام ہے، دنیا میں کسی بھی مذہب کی بے ہرمتی نہیں کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر صابر مائیکل نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں رہنے والے منارٹی ونگ سے وابستہ مسیحی ، ہندو اور سکھ  افراد بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے برموقع اور بر محل احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی