رنگارنگ تقریب کے ساتھ سہ روزہ تاریخی شندور پولو فیسٹیول کا آغاز

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 روزہ شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ یہ فیسٹیول 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

12,500 فٹ بلندی پر  دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں کھیلا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد ایک فیسٹول ہے۔

افتتاحی تقریب میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولو کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جب کہ بینڈز نے مختلف دھنوں پر مشتمل قومی نغمے پیش کیے۔

اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی،  کالاش، چترال اور خٹک ڈانس پیش کیا۔

حکومت خیبر پختونخواہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے وہاں موجود  شائقین سے خصوصی داد وصول کی۔

شندور پولو فیسٹول کے پہلے دن مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔

 

شندور پولو فیسٹول کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلی سول اور ملٹری حکام سمیت, انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کر رہے ہیں۔

3 روزہ فیسٹیول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لیے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے