پاکستان میں کاریں اور موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنی ’پاک سوزوکی‘ نے اپنے پلانٹس بند کرنے کی تاریخ میں 19 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
پاک سوزوکی کی جانب سے پلانٹس بند کرنے کی وجہ بیرون ملک سے آنے والے پارٹس کی مسلسل قلت ظاہر کی ہے۔
کیمیکل کمپنی ’ایس پی ایل‘ کا سرگرمیاں عارضی معطل کرنے کا اعلان
اس کے علاوہ کیمیکل کمپنی ستارہ پیرو آکسائیٹڈ لمیٹڈ (ایس پی ایل) کی جانب سے بھی پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاک سوزوکی نے اپنے پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد یہ بیان سامنے آیا تھا کہ پلانٹ بند کرنے کی تاریخ میں 15 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے اور اب ایک بار پھر 19 جولائی تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔
اِدھر ستارہ پیرو آکسائیٹڈ لمیٹڈ کمپنی (ایس پی ایل) نے بھی سرگرمیاں معطل کرنے کی وجہ خام مال کی عدم دستیابی بتائی ہے مگر ان کی انتظامیہ پُر امید ہے کہ جلد ہی صورت حال بہتر ہو جائے گی اور کمپنی کی پیداوار 2 ہفتے کے بعد بحال ہو جائے گی۔