احساس ریڑھی بانوں کو انصاف دلوانے کیلیے جو بن پڑا کریں گے ، اسد عمر

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاملہ ۔ ریڑھی بان اپنی فریاد لیکر تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچ گئے۔ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے وفد نے اسد عمر سے ملاقات کی ۔

ریڑھی بانوں نے احساس پروگرام کے تحت مہیا کئے گئے روزگار کو چھینے جانے کے خلاف سی ڈی اے آپریشن کی تفصیلات، درپیش مشکلات اور خاندانوں پر تباہ کن اثرات سے بھی آگاہ کیا۔

اسد عمر نے ریڑھی بانوں کے خلاف سی ڈی اے آپریشن کی مذمت کی اور ریڑھی بانوں کے معاملے کو سینیٹ سمیت ہر فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔ کہا امپورٹڈ حکومت غریبوں کو سہولیات دینے کے بجائے روزگار چھین رہی ہے۔

مزید کہا امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میں صحت کارڈ سکیم بلاک کرکے بد ترین معاشی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے،احساس پروگرام سے روزگار پانے والے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن قابلِ مذمت ہے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا غریب محنت کشوں کی آواز بنیں گے اور انہیں انصاف دلانے کیلئے جوکچھ بن پڑا کریں گے ، آپ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں تو بھرپور معاونت فراہم کریں گے ،  ذاتی طور پر بھی عدالت میں درخواست دینے کو تیار ہوں ۔

ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت  خصوصاً سیکرٹری جنرل اسد عمر کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا