وفاقی حکومت کا سابقہ فاٹا کو 10 سالوں میں دیے گئے 417 ارب روپےکی تحقیقات کا فیصلہ

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ پولیس لائنز  پشاور کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سالوں میں دیے گئے 417 ارب روپےکی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو دیےگئے 417 ارب روپے کا فنانشل اور  پرفارمنس آڈٹ کیاجائے گا، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو417 ارب روپے کی تحقیقات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سانحہ پولیس لائنز پشاور کے  پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ان کیمرہ بریفنگ دلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی اور پلان کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ضرب عضب آپریشن کی مد میں 100 ارب روپے سالانہ جاری ہوئے، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال تک کے پی حکومت کو فراہم کی جاتی رہی۔

خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 84 افراد شہید ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!