قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے عقیدے پر حملہ ہے: بلاول بھٹو

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو نفرت، امتیازی سلوک، عدم برداشت کے رویوں کے خلاف متحد ہونے اور باہمی احترام، افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سمیت مذہبی منافرت پھیلانے والے واقعات پر انسانی حقوق کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے قرآن پاک کی دانستہ بے حرمتی کے واقعات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں زیادہ سے زیادہ نفرت پھیلانے کے لیے انجام دی گئی ہیں۔ ہمیں نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کو بھڑکانے کی کوششوں پر نظر رکھنی چاہیے۔ ہمیں مل کر اس کی مذمت کرنی چاہیے، ہمیں نفرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 3 ماہ قبل اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن منایا گیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس موقع پر پہلا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے عوامی اور سوچے سمجھے عمل سے مسلمانوں کو پہنچنے والے گہرے دکھ کو سمجھنا ضروری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو مسلمانوں کے عقیدے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روک تھام اور احتساب کے لیے اس کونسل کے سامنے پیش کیے گئے مسودے کے متن میں مطالبہ معقول اور ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر اور آزادانہ تقریر کو الگ الگ کیا جانا چاہیے کیونکہ آزادی اظہار اتنا ہی ناگزیر ہے جتنا نفرت انگیز تقریر ناقابل دفاع ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں ایک بھی مسلم ملک ایسا نہیں ہے جو دوسرے مذاہب کے مقدسات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہو، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا عمل کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابل تصور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے