پاکستانی میں فضائی ٹریفک کے ذمہ دار ادارے سول ایوی ایوشن کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم نصب کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
سول ایوی ایشن ایکسچینج میں کال کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ پر بم نصب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔
ٹیلیفون ایکسچینج میں موجود اسٹاف کے مطابق اطلاع دینے والا لہجے سے بظاہر غیر ملکی معلوم ہوتا تھا۔
سول ایوی ایشن ترجمان نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کال موصول ہونے کے فورا بعد پہلے سے ہی ایئر پورٹ پر موجود تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز اپنے اپنے ایس او پیز کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق اطلاع محض افواہ معلوم ہورہی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تاحال تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں۔