مالی سال 22-2021: بلوچستان میں اربوں روپوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں مالی سال 22-2021 کے دوران 32 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

بڑے پیمانے پر سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے آڈٹ سال 23-2022 میں مالی سال  22-2021 کے بجٹ کا جائزہ لیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک مالی سال کے دوران 129 کیسز میں 32 ارب 63 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

رپورٹ میں صوبے کے بجٹ کا 11 فیصد سے زائد حصہ خرچ نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22-2021 کے دوران بلوچستان حکومت 53 ارب 44 کروڑ روپے خرچ نہیں کر سکی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بجٹ کا صرف 29 فیصد خرچ کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو بلوچستان میں 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں، جب کہ محکمے نے33.7 ملین روپے سے زائد کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

سامنے آںے والی تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میں 1 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جب کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں کل 1 ارب 87کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں ریکارڈ ہوئیں۔

اسی طرح محکمہ صحت بلوچستان میں کل 3 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور  محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے غیر قانونی اخراجات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس میں 1 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا  ہے جب کہ محکمہ زراعت میں 263.3 ملین روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں 959.2 ملین روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

محکمہ خزانہ میں 480.8 ملین روپے  سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جب کہ 351 ملین روپے کے غیر قانونی اخراجات بھی شامل ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 21 منصوبوں پر4 ارب 64 کروڑ روپے کے اخراجات آئے جن پر کام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعے کیا گیا۔ صوبے کو ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنے پر 2 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں محکمے سے 1260 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان