توشہ خانہ تحقیقات، عمران خان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کی تحقیقات کے لیے قائم  قومی احتساب بیورو( نیب) کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم  کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کیا تھا، نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ہے۔

نوٹس میں چیئرمین تحریک انصاف کو نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے  پیش ہونے سے معزرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے، پیشی کے لیے 19 جولائی کی تاریخ مقرر کی جائے، 19 جولائی کو نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔

توشہ خانہ کیس کا پس منظر

گزشتہ برس اگست میں  5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔

ریفرنس میں آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت عمران خان  نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ کی حوالگی کا فیصلہ قانونی عمل کے تحت ہوگا، بھارت کا مؤقف

5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

انطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، پشاور کے صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟